حیدرآباد۔ 12جولائی(اعتماد نیوز)آج سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس نے
آج صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ میں
عام انتخابات میں کانگریس کی شکست کے اسباب سے واقفیت کروائی۔
انہوں نے
پارٹی کی تقویت کے لئے سونیا گاندھی کو بہت جلد تلنگانہ کا دورہ کرنے کی
بھی دعوت دی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی کی
خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہی تشکیل تلنگانہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔